ویب ڈیسک: میکسیکو میں سمندر میں آگ لگنے کا انوکھا واقعہ زیر سمندر گیس پائپ لائن لیک ہونے کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق کیس پائپ لائن میکسیکو کی ایک پٹرولیم کمپنی کی ملکیت ہے اور میکسیکو کے قریب واقع آف شور پلانٹ سے منسلک ہے۔ خوفناک نظارہ پیش کرتی پانی میں لگی آگ کی وڈیو سوشل میڈیاپر بھی وائرل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق 5 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ پائپ لائن کی خرابی بھی دور کر دی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سمندر میں آگ لگنے کا انوکھا واقعہ۔۔ویڈیو وائرل
3 Jul, 2021 | 05:13 PM
Read more!