آزاد کشمیر انتخابات، لاہور کی نشست پر ن لیگ کے ناصر حسین ڈار امیدوار

3 Jul, 2021 | 04:51 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات، مسلم لیگ  (ن) نے ایل اے 34 جموں 1 لاہور کی نشست پر ناصر حسین ڈار کو میدان میں اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین ڈار لاہور کی نشست ایل اے 34 جموں 1 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ناصر حسین ڈار کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے. ناصر حسین ڈار پہلے بھی اسی نشست سے کامیاب ہوئے تھے۔ ناصر ڈار کی جانب سے الیکشن کمپین کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیاہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے قائدین کے فائنل انٹرویوز کے بعد امیدواروں کو 20 وارڈز میں میدان میں اتارے گی۔ ایم این اے خواجہ سعد رفیق امیدواروں کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ ایم این اے سردار ایاز صادق اور حلقہ کے ایم پی ایز کی مشاورت سے امیدواروں کو نامزد کیا جائے گا۔ فیصلہ قیادت سے مشاورت اور وارڈ کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد متفقہ طور پر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں