ویب ڈیسک : گھر سے بھاگ کر پاکستان آنے کی کوشش کرنے والے بھارتی جوڑے کو بھارتی بی ایس ایف نے پاک بھارت سرحد پر گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق پیار کے نشے میں چوربھارتی نوجوان جوڑاکھوکھرو پار پاک بھارت سرحد پر پکڑا گیا ۔ پیار کو نہ سرحدیں روک پاتی ہیں اور ہی نہ ذات پات یا مذہب تاہم سرحد عبور کرنے کا خواہشمند یہ جوڑا اتنا خوش قسمت ثابت نہیں ہوا۔پہلے سے شادی شدہ لڑکی اور لڑکے کو باڑ میر کے علاقے میں بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان کی سرحد سے صرف 170 میٹر پہلےگرفتار کرلیا دونوں خاردار تاریں پھاند کر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
دونوں کی عمر اٹھارہ سال ہیں اور دونوں ہی شادی شدہ ہیں ان کے قبضے سے سم کارڈ کے بغیر دو موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ لڑکے کا نام پرتا پرم ولد تیجارام ساکن سیڈوا جبکہ لڑکی کا نام سونی زوجہ بدھا رام بتایا جارہا ہے دونوں کو دیپلہ چیک پوسٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں کو مزید تفتیش کے لئے بھارتی پولیس کے حوالے کردیا گیا.