چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد نیازی کا پاکستان نیوی وار کالج کا دورہ

3 Jul, 2021 | 04:30 PM

Arslan Sheikh

در نایاب: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ، زیر تربیت افسران سے بحری حدود کی حفاظت کے بدلتے چیلجنز پر خطاب کیا۔

نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے 50ویں اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق مختلف چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاک بحریہ کے جاری مختلف دفاعی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے خطاب میں کہا کہ کسی بھی محاذ پر کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔ قبل ازیں کورس کے شرکاء نے "سائبر سپیس بطور پانچویں جنگی محاذ" کے موضوع پر ایک مقالہ بھی پیش کیا۔ 

مزیدخبریں