طلبہ تنظیموں کا جھگڑا عدالت تک پہنچ گیا

3 Jul, 2021 | 02:59 PM

Arslan Sheikh

جمال الدین جمالی: پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کا جھگڑا عدالت تک پہنچ گیا۔ 9 طلبہ مقدمہ درج ہونےپر ضمانت کرانے سیشن عدالت پہنچ گئے۔ عدالت نے طلباء کی 13 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور پنجاب و بلوچ کونسلز کے درمیان جھگڑے سے متعلق طلبہ کیخلاف تھانہ مسلم ٹاؤن مین مقدمہ درج ہوا۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے 9 طلبہ عبوری ضمانت کرانے کیلئے سیشن عدالت پہنچے۔ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض طلبہ کی عبوری ضمانت تیرہ جولائی تک منظور کر لی۔

عدالت نے مسلم ٹاؤن پولیس کو طلبہ کو گرفتار کرنے سے کو روک دیا اور پولیس سے 13 جولائی کو واقعہ رپورٹ طلب کر لی۔ طلبہ کیخلاف مقدمہ میں ہنگامہ آرائی، ہلڑ بازی، چوری، ڈکیتی اور دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب یونیورسٹی میں اپنے ساتھیوں کیساتھ سٹڈی سرکل میں موجود تھے، جہاں پر جمعیت کے طلباء نے ہمیں دھمکیاں دینے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔ طلبہ نے الزام عائد کیا کہ تشدد بھی ان پر کیا گیا اور مقدمہ بھی انہی کیخلاف بنا دیا گیا۔ 

مزیدخبریں