مانیٹرنگ ڈیسک: ڈی ایل ایس، پاکستانی خواتین کرکٹرز کا خوف، دو ویسٹ انڈین کھلاڑی گراؤنڈ میں بے ہوش ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان جمیکا میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میزبان ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس سٹرن میتھڈ ( ڈی ایل ایس) کے تحت سات رنز سے جیت لیا ہے۔ میچ 18 اوورز مکمل ہونے پر روکنا پڑا۔ اس وقت تک گرین شرٹس نے 126 رنز کے تعاقب میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 103 بنائے۔۔۔۔ اننگز کی خاص بات ندا ڈار اور سدرہ نواز کے درمیان 42 رنز کی پارٹنر شپ تھی۔
عالیہ ریاض نے17 اور فاطمہ ثنا نے آٹھ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔۔۔ پاکستان کی اننگز چوتھے اوور میں اس وقت روکنی پڑی جب ویسٹ انڈیز کی کھلاڑی شینل ہنری مڈ آف پر فیلڈنگ کرتے ہوئے بے ہوش ہو گئیں۔ بعد ازاں شیڈین نیشن بھی بیمار پڑگئیں، جس کے بعد دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔
پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان جویریہ خان کا کہنا تھا کہ ’پوری پاکستانی ٹیم کے جذبات شینل ہنری اور شیڈین نیشن کے ساتھ ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔
West Indies Women win second T20I by seven runs on DLS method
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 2, 2021
More details ➡️ https://t.co/b2IKjoAedE#BackOurGirls | #HarHaalMainCricket | #WIWvsPAKW