مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت ہو گئی

3 Jul, 2021 | 01:10 PM

Arslan Sheikh

وقاص احمد: مانگا منڈی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت ہو گئی، ڈاکو کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی ہے، ہلاک ہونیوالے ڈاکو کے خلاف مختلف تھانوں 60 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق مانگا منڈی میں مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت ہو گئی ہے۔ ڈاکو کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کیخلاف مختلف تھانوں 60 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈاکو کیخلاف لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مانگا منڈی کے علاقے میں ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں ہوئی تھیں۔ 6 نامعلوم مسلح ڈاکو چھت سےشہری شہزاد کے گھر میں داخل ہوئے اوراہلخانہ کو یرغمال بنا کر 80 ہزار نقدی، 4 تولے طلائی زیورات اور موبائل فونز لوٹ لئے۔ دوسری واردات شہزاد کے ہمسایہ شہباز کے گھر میں کی گئی۔ ڈاکوؤں نے شہباز اور اس کے اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔ ون فائیو پر کال کی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی،جس میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر شہباز اور اس کے دو بیٹے بھی شدید زخمی ہوئے جبکہ 5 ڈاکوؤں موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ 

مزیدخبریں