وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر پر پی ایس او کے دوستوں کے سیر سپاٹے

3 Jul, 2021 | 12:37 PM

Arslan Sheikh

علی رامے:  پنجاب میں کفایت شعاری کی عمدہ مثال، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پر سنل اسٹاف آفیسر حیدر علی کے دوستوں کی سرکاری ہیلی کاپٹر پر سیر و تفریح، حیدر علی کے دوستوں نے حکومتی ہیلی کاپٹر پر سیلفیاں اور ٹک ٹاک بھی بنائی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرکاری ہیلی کاپٹر دوستوں کے سیر سپاٹے کے لیے استعمال ہونے لگا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پر سنل اسٹاف آفیسر حیدر علی کے دوست سرکاری ہیلی کاپٹر پر جھولے لئے۔پی ایس او حیدر علی کے قریبی دوست سربلند چٹھا نے سرکاری ہیلی کاپٹر پر فیصل آباد کا سفر کیا۔ سربلند چٹھہ اور ان کے دوستوں نے سرکاری ہیلی کاپٹر پر فیصل آباد تک سفر کیا۔حیدر علی کے دوستوں نے حکومتی ہیلی کاپٹر پر سیلفیاں اور ٹک ٹاک بھی بنائی۔ وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر پر دوستوں یاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سٹاف کے دوست کو صرف 25 منٹ میں لاہور سے فیصل آباد پہنچادیا۔ ہیلی کاپٹر کے استعمال پر اختیارات اور احکامات صرف وزیر اعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں۔ 

مزیدخبریں