برج حمل: 21 مارچ تا 21اپریل
سارے کام انسان کی خواہش کے مطابق نہیں ہوتے،کچھ معاملات آپ کے خلاف بھی جاتے ہیں , اب کسی وقت بھی آپ پریشانی سے نکل سکتے ہیں، آج غصہ نہ کریں صبر و تحمل سے کام لیں۔
ثور: 22 اپریل تا 20 مئی
برے دن گزر چکے ہیں، اچھا وقت آنے والا ہے، انشاء اللہ آسانیاں ملیں گی اور راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔
جوزا: 21 مئی تا 21جون
غلط فہمیوں سے بچنے کیلئے ٹکراؤسے بچیں،الزام تراشیاں آپ کی شخصیت کو مسخ کر سکتی ہے، محبت میں کامیابی والا ستارہ بھی چمک رہا ہے، کسی ناراض شخص سے صلح کا بھی امکان ہے۔
سرطان: 22جون تا23جولائی
ادھار دی گئی رقم واپس ملنے کا امکان ہے، جو لوگ پچھلے کچھ دنوں سے بیمار ہیں، ان شاء اللہ آج سے ان کی صحت بہتر ی کی طرف جائے گی۔
اسد: 24جولائی تا23اگست
اچانک آج کے دن اچھی خبر مل سکتی ہے، تاہم کاروباری معاملات پر گہری نظر رکھنا ہو گی، کسی بڑی پریشانی سے نجات ملنے کا امکان ہے۔
سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر
آج کے دن اپنے جذبات قابو میں رکھیں، کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہ کریں ورنہ آپ بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں، آپ اپنے پرانے حالات کا جائزہ لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں۔
میزان: 24ستمبر تا23اکتوبر
حالات تھوڑے خراب چل رہےہیں، خطرات مول لینے سے بچیں غیر معمولی ردعمل سامنے آسکتا ہے،سرمایہ کاری میں احتیاط سے کام لیں۔
عقرب: 24اکتوبر تا22نومبر
حالات جو کافی عرصے سے خراب تھے اب بہتر ہونے کا امکان ہے، جن لوگوں نے سفر کرنا ہے اور گھر تبدیل کرنا ہے وہ کچھ دن انتظار کریں۔
قوس: 23نومبر تا22دسمبر
آج کوئی رکا ہوا بڑا کام ہوسکتا ہے، آپ کی کامیابی خاندان اور دوستوں میں پزیرائی کا باعث ہے اس پزیرائی کو حکمت سے اپنے کاروباری فائدے کیلئے استعمال کریں ۔
جدی: 23دسمبر تا20جنوری
جو لوگ کسی بھی جائز مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ ان شاءاللہ اس میں کامیاب ہوں گے، مشکلات کو اپنے اوپر مسلط نہ کریں ۔
دلو: 21جنوری تا19فروری
آج آپ کے دماغ پر کسی بات کا خوف سوار رہے گا جیسے کسی نے کچھ کر دیا ہویہ وہم ہے ستارے اپنا مقام بدل رہے ہیں۔ آج کچھ صدقہ دیں تاکہ کسی بھی آنے والی بڑی مصیبت سے نجات پاسکیں۔
حوت: 20 فروری تا 20 مارچ
آج ہونے والی بڑی پیشرفت ان شاءاللہ مستقبل کے حوالے سے بہترین ہوگی، آپ صلاحیت کے حامل ہیں ،اپنی صلاحیتو ں پر اعتماد کریں اور دوستوں رشتہ داروں میں پیدا غلط فہمیوں کو دور کریں۔