منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کافوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل

3 Jul, 2021 | 08:07 AM

Sughra Afzal

گارڈن ٹائون (سٹی42 نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار، معروف اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کا حال ہی میں کرایا گیا نیا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

احسن محسن اکرام سے متعلق سوشل میڈیا سمیت پاکستان انڈسٹری میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ پھر سے اداکاری کی جانب واپس آ رہے ہیں جبکہ احسن محسن نے اس کی کوئی تصدیق تو نہیں کی ہے۔

احسن محسن اکرام کی جانب سے تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں جن پر اْن کے فالوورز کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے باضابطہ طور پر 11 جون کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں کراچی میں منگنی کی، انہوں نے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

مزیدخبریں