شہری ڈاکوؤں کیخلاف بہادری کی مثال بن گیا

3 Jul, 2020 | 10:50 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں دن دھاڑے ڈکیتی واردات کے دوران شہری اور ڈاکو زخمی، پولیس نے ڈاکو کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

شہر بھر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں، شاہدرہ ٹاؤن کالا خطائی کا رہائشی عاصم مبین اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر واپس آرہا تھا کہ تین ڈاکو نے اسے روک کر نقدی لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکو کے فائر کرنے سے شہری زخمی ہو گیا جبکہ ایک ڈاکو بھی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

محلے دار اکٹھے ہوئے تو ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پہنچ کر ڈاکو کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واردات میں مالی نقصان نہیں ہوا البتہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ادھر چوہنگ پولیس نے کارروائی کر موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ چوہنگ کے علاقے میں موٹر سائیکل چور گینگ رہائش پزیر ہے، جس پر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپا مار کر ملزم شہزاد، جواد اور عمر کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے چار موٹر سائیکلیں، دو موبائل فون، ایک پسٹل اور واردات میں لوٹی ہوئی رقم برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ  لاہور میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے،خواتین، بچے،بوڑھے اور مرد گلی محلوں میں بھی محفوظ نہیں، آئے روز چوری وڈکیتی کے واقعات نے شہریوں میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے جس کی دہشت سے معاملات زندگی بھی شدید متاثر ہے۔  

مزیدخبریں