(ویب ڈیسک) واٹس ایپ کا شمارسوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلیکیشنز میں ہوتاہے، کمپنی اپنے صا رفین کی خواہشات کے مطابق نت نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے ، واٹس ایپ نے حال ہی میں متعدد نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو جلد ہی صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے۔
کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ ورژن اور ڈیسک ٹاپ سروس کے لیے ڈارک موڈ تھیم پیش کرنے اورکائی آپریٹنگ سسٹم ہو نے والے فیچرز فون میں سٹیٹس فیچر کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ نئے کانٹیکٹس کو با آسانی سے ایڈ کرنے کے حوالے واٹس ایپ نے نیا کیو آر کوڈ متعارف کرایا ہے، اس فیچر کی بدولت صارف کسی دوسرے صارف کے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے کانٹیکٹس میں شامل کرسکے گا، جس سے فون نمبر کو ٹائپ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آےگی۔
اسی طرح ویڈیو کالز کے حوالے سے ایک فیچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، ویڈیو کالز میں پہلے ہی 8 افراد تک سپورٹ فراہم کی جاچکی ہے،لیکن اب صارف کال میں شریک کسی فرد کے آئیکون کو کچھ دیر تک دبا کر فل اسکرین میں دیکھ سکے گا۔ اسی طرح گروپ چیٹس میں ایک ویڈیو آئیکون بھی دیا جارہا ہے تاکہ سنگل کلک سے گروپ ویڈیو کال شروع کی جاسکے، مگر اس کے لےے گروپس مےں لوگوں کی تعداد 8یا اس سے کم ہو گی۔
بظاہر یہ انیمیٹڈ اسٹیکرز واٹس ایپ کے موجودہ اسٹیکرز پہلے جیسے ہی ہیں، بس ان میں انیمیشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان میں سے بیشتر فیچرز بیٹا ورڑن میں ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، مگر اب واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ ویب ورڑن کے لیے ڈارک موڈ اور کائی او ایس کا اسٹیٹس فیچر اب لائیو ہے جبکہ دیگر فیچرز آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔