ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن گزشتہ مالی سال میں ایک بھی ہدف پورا نہ کرسکا

میٹروپولیٹن گزشتہ مالی سال میں ایک بھی ہدف پورا نہ کرسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ریونیو ڈیپارٹمنٹ مالی سال دو ہزار انیس اور بیس میں آمدن کے 26 ذرائع میں سے ایک کا ٹارگٹ بھی پورا نہ کرسکا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کو گزشتہ مالی سال 81 کروڑ 8 لاکھ کے مالی خسارے کا سامنا رہا۔

شعبہ فنانس کی دستاویزات کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 2 ارب 48 کروڑ کے ہدف کے مقابلے 2 ارب 3 کروڑ 80 لاکھ موصول ہوئے جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 45 کروڑ کے خسارے کا سامنا ہے۔ لاری اڈوں سے 84 کروڑ میں 59 کروڑ موصول ہوئے جبکہ 25 کروڑ کے خسارے کا سامنا ہے۔

بلڈنگ پلان فیس کی مد میں 12 کروڑ 10 لاکھ کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 9 کروڑ 18 لاکھ موصول ہوئے۔ بلڈنگ پلانز فیس کی مد میں دو کروڑ 91 لاکھ کا خسارہ ہوا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو لائسنس فیس کی مد میں 9 کروڑ 90 لاکھ ٹارگٹ کے مقابلےمیں 8 کروڑ پچپن لاکھ موصول ہوئے، ایک کروڑ 34 لاکھ کا خسارہ ہوا۔

انفورسمنٹ جرمانوں کا ٹارگٹ ایک کرور 59 لاکھ تھا جبکہ ایک کروڑ 32 لاکھ وصول ہوئے۔ سٹورز کی ناکارہ اشیاء کی نیلامی کا ٹارگٹ  4 کروڑ رکھا کیا لیکن ایک پائی بھی موصول نہیں ہوئی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کو لاہور پارکنگ کمپنی سے 7 کروڑ میں سے صرف ایک کروڑ 90 لاکھ موصول ہوئے جبکہ چار کروڑ نوے لاکھ خسارے کا سامنا رہا۔