( علی ساہی ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے بار رومز کے شراب وبیئر کی فروخت کے لیے بند کردیے گئے جبکہ 14 ہزار سے زائد پرمٹ منسوخ کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں شراب اور بیئر کی خرید وفروخت کرنے والے لائسنس ہولڈرز 9 بار روم ایک مرتبہ پھر بند ہوگئے ہیں۔ بار رومز کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تمام متعلقہ ریکارڈ ایکسائز دفتر جمع کروایا جائے اور ڈائریکٹر ایکسائز اجازت دیں گے۔ نئے مالی سال میں لائسنس کی تجدید تک شراب اور بئیر کی خرید وفروخت پر پابندی ہوگی۔
لائسنس کی تجدید تک 14 ہزار پرمٹ ہولڈرز کے لائسنس بھی منسوخ ہوگئے ہیں۔ نئے مالی سال میں پرمٹ کے اجرا کیلئے ایکسائز دفتر میں 4 خصوصی کاؤنٹرز بنائے جائیں گے جہاں 5 جولائی سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ اپوائنمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہی شہری کاؤنٹرز پر جاسکیں گے۔