ڈی پی اوز سمیت افسران کے تقرر وتبادلے

3 Jul, 2020 | 06:13 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے 3ڈی پی اوز سمیت 12افسران کے تقرر و تبادلےکے احکامات جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے شاکراحمد داوڑ کو ڈی پی اوجہلم تعینات کردیا۔عمرفاروق کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، وقارشعیب کوڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہٹاکراے آئی جی ایڈمن و سیکیورٹی سی پی او پنجاب ، آے ائی جی ایڈمن و سیکیورٹی انورکھیتران کوفوری طورپر سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

شاہدنوازکوڈی ایس پی وزیرآبادتعینات کردیاگیا، اکرام اللہ کوایس ڈی پی اوکینٹ گوجرانوالہ تعینات کردیاگیا۔اعجازحسین کوایس ڈی پی اوصدرخانیوال تعینات کردیاگیا جبکہ نعیم عباس کوایس ڈی پی اومیلسی وہاڑی تعینات کردیاگیا۔محمدسعیدانورکی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کےسپرد کر دی گئیں۔سیداظہرحسن شاہ کوایس ڈی پی اوصدرچکوال تعینات کردیاگیا جبکہ امجدشہبازکوڈی ایس پی صدرچکوال سےسی پی اورپورٹ کرنےکاحکم جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب ایل ڈی اے میں دو افسران کے تبادلوں کے احکامات منسوخ کردئے گئے ، ڈی جی ایل ڈی اے کے حکم پت ڈپٹی ڈائریکٹر یاور بشیر ورک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبداللہ غوری کے تبادلوں کے احکامات منسوخ کردئے گئے ہیں ۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر رائے محمود کو ڈی ایل ڈی ون سے تبدیل کرکے ایجوکیشن میں لگا دیا گیا ہے ۔ عبداللہ غوری کو لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں