(حافظ شہباز علی)پاکستان کرکٹ ٹیم کےباؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ کوویڈ 19 سےکھیلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے،کھلاڑیوں کونئی پلئینگ کنڈیشنز کےمطابق عادتوں کوتبدیل کرنےمیں وقت لگےگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ان دونوں انگلینڈ کےخلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے ووسٹر میں قرنطنیہ کیے ہوئے ہے،پی سی بی پوسٹ کاڈ میں قومی ٹیم کےباؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ کھیل کےمیدان میں دوبارہ آکراچھا لگا،کھلاڑیوں نے اچھےانداز سے ٹریننگ شروع کی،لاک ڈاؤن کےدوران بھی کھلاڑیوں کی رہنمائی جاری رکھی،یہی وجہ ہے کہ کھلاڑی فٹ ہیں اورسیریز میں اچھا کھیلیں گے۔
وقار یونس نےکہا کہ نئی کنڈیشنزمیں کھلاڑیوں کی عادتوں کو تبدیل کرنے میں وقت لگےگا،ساری زندگی تھوک سےگیند چمکاتے رہے،اب خود کو تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔باولنگ کوچ نے امید ظاہر کی کہ کوویڈ 19 سے چھٹکارا ملے گا،اگر وائرس لمبا چلا تو ہوسکتا ہے کہ آئی سی سی کو گیند چمکانے کے لیےکوئی اور طریقہ بھی تلاش کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ ہوئے جن کی رپورٹس منفی آئیں،پہلے جانے والے کھلاڑیوں میں ٹیسٹ کپتان اظہر علی، نائب کپتان بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسی خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمام شنواری، یاسر شاہ شامن ہیں۔
کورونا کی وجہ سے کچھ کھلاڑیوں آج روانہ کیا گیا جن میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان ،محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں۔6قومی کھلاڑی غیر ملکی ائیر لائن سے براستہ دبئی مانچسٹر روانہ ہوگئے، کھلاڑی دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ جانے کے اہل ہوئے، انگلینڈ پہنچنے کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل کھلاڑیوں کے ایک مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے۔