سٹی42: ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کے سات علاقوں میں لاک ڈاؤن آج رات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، رات12 بجے شہر کے سیل شدہ علاقوں کو کھول دیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گلشن راوی، والڈ سٹی، ڈی ایچ اے آج کھول دیا جائے گا، تمام سیل شدہ علاقوں میں سیمپلنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، ہر علاقے سے ایک ہزار سیمپل اکٹھے کیے گئے ہیں، سیمپلنگ کے نتائج کے پیش نظر علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر میں کورونا کے زیادہ کیسز والے مزید علاقوں کو سیل کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی تجاویز اور ضلعی انتظامیہ کی تجاویز کی روشنی میں کابینہ کمیٹی مزید علاقوں کو سیل کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ دے گی۔
دوسری جانب شہر کی 13 بڑی مارکیٹوں میں کورونا سمارٹ سیمپلنگ مکمل ہوگئی،تیرہ بازاروں میں تاجروں اور خریداروں کے سمارٹ سیمپلنگ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت 3 ہزار59 ٹیسٹ کروائے گئے 3022 نیگٹو، 32 پازیٹو جبکہ پانچ کیسز کے نتائج تاخیر کا شکار ہیں۔
ہال روڈ مارکیٹ میں 3 سو دوکانداروں اور خریداروں کے 286 سیمپل نیگٹو، 9 پازیٹو جبکہ 5 سیمپل تاخیر کا شکار ہیں، انارکلی بازار میں 300 دوکانداروں اور خریداروں کی سمارٹ ٹیسٹ سیمپلنگ کے رزلٹ میں کوئی پازیٹو نہ آیا، ٹاون شپ بازار میں 304 دوکانداروں اور خریداروں کے ٹسٹ سیمپل میں سے 302 نیگٹو جبکہ دو پازیٹو کیسز آئے ہیں، گڑھی شاہو بازار میں 302 سمارٹ ٹیسٹ سیمپل میں سے 4 کیسز پازیٹو جبکہ 298 نیگٹو آئے ہیں۔

سمارٹ سیمپلنگ ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، سمارٹ ٹیسٹ سیمپلنگ شہر کی تمام مارکیٹس میں کروائی جائے گی، جہاں کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے اس مارکیٹ کو بند کرنے کی تجاویز حکومت کو بھیجی جائیں گی۔