سٹی42: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظرفلڈ کے خدشہ کے باعث محکمہ صحت اور سی اینڈ ڈبلیو کو ایس اوپیزکا مراسلہ جاری کردیا، پری فلڈ انتظامات کو فوری یقینی بنانے جبکہ سینٹرل کنٹرول روم کیلئے فوکل پرسن مقررکرنے کی ہدایت کردی گئی۔
پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ ورکس اینڈ کمیونیکیشن پنجاب اورمحکمہ صحت کوایس اوپیزجاری کردیئے، پری فلڈ انتظامات کے ایس او پیز کے مطابق ممکنہ سیلابی ایریاز کا سروے فی الفور مکمل کیا جائے جبکہ زیرتعمیرسڑکوں اور پشتوں کوجلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ ایس اوپیز کے مطابق فلڈ کے دوران استعمال ہونیوالے سامان کواپ ڈیٹ کر کے فہرست تیارکی جائے جبکہ اربن فلڈنگ کے پیش نظرٹریفک روٹ اینڈ ریگولیشن پلان کوہمہ وقت تیار رکھا جائے، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں فلڈ ایمرجنسی سیل کا قیام یقینی بنایا جائے۔
سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ صحت اپنے نمائندے فلڈ وارننگ سینٹرکیلئےمقررکرنےکی ہدایت کی گئی جبکہ محکمہ صحت فلڈ سے نمٹنے کیلئے مکمل نظام وضع کرے تاہم موبائل میڈیکل ٹیموں کوہمہ وقت تیاررکھا جائے، محکمہ مون سون کی مناسبت سےادویات، بلڈپلازمہ سمیت فلڈ متاثرین کو طبی امداد کیلئے میڈیکل ٹیمیں تشکیل دے۔ پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے رواں مون سون سیزن میں لاہورشہرسمیت اربن ایریازمتاثرہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے پیش سینٹرل کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔