جیل میں نوازشریف کے لقمے بھی گنے جانے لگے

3 Jul, 2019 | 12:19 AM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے جواب میں پنجاب حکومت نواز شریف کو جیل میں فراہم کردہ خوراک منظرعام پر لے آئی۔ پنجاب حکومت کے دعویٰ کے مطابق نواز شریف نے 12 روز میں مختلف سبزیوں کے ساتھ 12 روز میں 12 مرتبہ گوشت کھایا۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناسازی پر ن لیگ کا دعویٰ اپنی جگہ لیکن پنجاب حکومت نے بھی خوب جوابی وار کھیلا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کو گھر سے بجھوائے جانے والے کھانے کی فہرست کے مطابق نوازشریف نے 11 جون کو کریلے قیمہ اور چاول کھائے جبکہ 12 جون کو پالک گوشت، 13 جون آلو گوشت، چکن کڑاہی اور چاول، اسی طرح 14 جون کو پھلیاں گوشت اور کڑاھی، 15 جون کو بینگن گوشت اور دال ماش، 16 جون کو پالک گوشت اور چاول، 20 جون کو کریلے گوشت، چکن روسٹ اور چاول جبکہ 22 جون کو پالک گوشت اور چاول کھائے۔

پنجاب حکومت کے مطابق نوازشریف نے 24 جون کو چکن کڑاہی، گھیا توری اور گوشت جبکہ 23 جون کو پھلیاں گوشت اور چاول کھائے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے 25 جون کو چکن شوربہ، حلوہ کدو اور گوشت چاول جبکہ 26 جون کو سادہ چاول اور چکن دال کھائی ہے۔

پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ تاحال نوازشریف کو گھر سے کھانے بجھوائے جا رہے ہیں۔ تاہم آئندہ چند روز میں ان کو جیل میں کھانے پکا کر دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں