بارش میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کیلئے نگران حکومت کا مالی امداد کا اعلان

3 Jul, 2018 | 09:32 PM

رانا جبران

عمرا سلم: نگران حکومت کی جانب سے بارش میں جاں بحق ہونے والوں کو آٹھ آٹھ لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افرا د کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

  سٹی 42 کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی ہدایت پر بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے مالی ا مداد کا اعلان کیاگیا ہے، جبکہ جاں بحق افرادکے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے مالی امدا ددی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: طوفانی بارش 6 زندگیاں نگل گئی

ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افرا د کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار بھی کیا۔

مزیدخبریں