سیرت نقوی: بارش نے گرمی کوبھگادیا، لاہورمیں درجہ حرارت 33 ڈگری تک گرگیا، خوبصورت موسم پرشہریوں نے سکھ کاسانس لیا،محکمہ موسمیات نے مزیددو روزبارش کی نویدسنا دی۔
سٹی 42 کے مطابق بارشوں کی وجہ سے لاہور شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں۔ ہر کوئی سڑکوں پرجمع پانی کی وجہ سے مشکل میں ہے۔ جگہ جگہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارش نے اڑتیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی تک بارش 170 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 25کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ہے۔ ہوایئں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل مزید بارش ہوگی۔