ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ای ٹی کے تحت ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں اُمیدواروں کی رجسٹریشن کا وقت ختم

یو ای ٹی کے تحت ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں اُمیدواروں کی رجسٹریشن کا وقت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ ختم، اُمیدواروں کو ان کی ترجیحات کے مطابق امتحانی سنٹرز الاٹ کیے جائیں گے۔

سٹی 42 کے مطابق یو ای ٹی کے تحت ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں اُمیدواروں کی رجسٹریشن کا وقت ختم ہوگیا۔ رجسٹریشن کے آخری روز شہر میں شدید بارش ہونے کے باعث اُمیدواروں کو یونیورسٹی پہنچنے میں اور فیس جمع کرانے میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ خراب موسم کے باعث آخری روز اُمیدواروں کا رش نہ ہونے کے برابر رہا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:کپتان لاہور بادلوں کی طرح آئے ، گرجے برسے اور روانہ ہوگئے 

  یونیورسٹی میں موجود اُمیدواروں کو موقف تھا کہ بہت سارے اُمیدوار اگر آج اپنی رجسٹریشن نہ کرا پائے تو اُن کا سال ضائع ہوجائے گا۔ 1 جولائی کو بنک بند ہونے اور آج بارش کے باعث دو دن اُمیدواروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یو ای ٹی کے تحت انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹیوں میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 15 جولائی کو لیا جارہا ہے۔