ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابر رحمت ’’زحمت‘‘ لاہور کے ہسپتال بھی ڈوب گئے

ابر رحمت ’’زحمت‘‘ لاہور کے ہسپتال بھی ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: بارش سے ہسپتال بھی متاثر، ہسپتالوں کے داخلی راستوں پر پانی جمع، جناح ہسپتال کے در و دیوار سے پانی رستا رہا، پی آئی سی کی ایمرجنسی کی پہلی منزل پر اینجیوگرافی روم میں پانی داخل، بارش کی وجہ سے ڈاکٹرز اور عملہ بھی ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکا۔

  سٹی 42 کے مطابق بارش سے شہر بھر کے ساتھ ہسپتال بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ جناح ہسپتال کا داخلی دروازہ تالاب کا منظر پیش کرتا رہا اور بلڈنگ کے در و دیوار سے پانی رستا رہا۔ جناح ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز کی چھتیں ٹپکنے سے آپریشنز ملتوی کرنے پڑے۔

پی آئی سی میں فرینڈز آف پی آئی سی کے عطیہ سے تعمیر ہونے والے ایمرجنسی بلاک کے فرسٹ فلور پر واقع اینجیوگرافی روم میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔ جس سے اینجیوگرافی کی سہولت مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چلڈرن ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں بھی پانی جمع ہونے سے مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کی شدت کی وجہ سے سرکاری اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں پہنچ سکا۔ جس سے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی فراہمی بد ترین تعطل سے دوچار رہی۔