وزیراعظم کے سابق پرنسپل نے نیب کے بلاوے کو ایک بار پھر رد کردیا

3 Jul, 2018 | 06:30 PM

رانا جبران

سعود بٹ: وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب میں پیش نہ ہوئے۔ نیب نے 5 جولائی تک کی مزید رعایت دے دی۔ آئندہ بھی پیش نہ ہونے پر نیب کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آسکتا ہے۔

 سٹی 42 کے مطابق فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں طلب کیا گیا  تھا۔ نیب زرائع کے مطابق فواد حسن فواد آج نیب میں درخواست پر انکی ذاتی مصروفیات کے باعث پیش وہ نہ ہوئے۔ انہیں 5 جولائی کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف نے لاہور کو پیرس کی بجائے ڈبن پورہ بنا دیا: پرویز الہی

فواد حسن فواد کو آج دسویں مرتبہ طلب کیا گیا تھا۔ لیکن وہ صرف تین مرتبہ ہی پیش ہوئے ہیں۔ آئندہ بھی پیش نہ ہونے پر نیب کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آسکتا ہے۔

مزیدخبریں