کپتان لاہور بادلوں کی طرح آئے ، گرجے برسے اور روانہ ہوگئے

3 Jul, 2018 | 06:27 PM

حرااعوان

قذافی بٹ:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا طوفانی دورہ لاہور، کپتان کا کہنا ہے کہ لاہور کو پیرس بنانے کا دعویٰ کرنے والے کدھر ہیں،لاہور کی بجائے جاتی عمرہ کو پیرس بنایا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور ڈوبنے کے بعد گھر سے باہر نکل آئے۔ لکشمی چوک پہنچے پر پانی میں نہ اترے۔ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے چوک میں کھڑے پانی کا نظارہ کیا اور ن لیگ کے حکمرانوں کو کوستے رہے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ 12 کروڑ عوام کا بجٹ صرف لاہور پر خرچ ہوتارہا۔ دیکھنے آیا ہوں ساڑھے 300 ارب لاہور میں کہاں خرچ ہوتا رہا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:طوفانی بارش 6 زندگیاں نگل گئی 

 علاوہ ازیں کپتان جی پی او چوک بھی پہنچے۔ میٹرو اورنج ٹرین کے انڈر پاس میں پڑے شگاف کا جائزہ لیا اور پھر شریف برادران کو نااہلی کے طعنے دیئے۔ کپتان بادلوں کی طرح آئے ، گرجے برسے، گاڑی میں بیٹھے اور واپسی کے لیے ائیرپورٹ جاپہنچےاور جاتے جاتے شہبازشریف کو لاہور پیرس بنانے کا طعنہ مارتے ہوئے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:طوفانی بارش نے اڑتیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا 

 واضح رہے کہ عمران خان پارٹی کی انتخابی مہم سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں ۔ کپتان نے ٹوئیٹر اکاونٹ پر میلکم میکس کی کہاوت ٹویٹ کی ہے جس میں کپتان نے کہا ہے کہ ایسے شخص کو جو کسی بھی شے کیلئے کھڑا نہیں ہوتا، ہر چیز کیلئے گرنا پڑے گا۔اس کہاوت میں ان تمام پاکستانیوں کیلئے پیغام ہے جو 25 جولائی کے تاریخی انتخاب میں ووٹ نہ دینے کا ارادہ کئے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں