سوشل میڈیا کا ‘‘رن مرید’’ سٹیج ادکارہ ماہ نوز سے شادی کریگا

3 Jul, 2018 | 05:51 PM

رانا جبران

سٹی (42 نیوز) سوشل میڈیا کا رن مرید اداکارہ ماہ نور کا بھی مرید نکلا۔ محمدعلی نے اداکارہ ماہ نورکوشادی کی پیشکش کی جسے ادکارہ نے بخوشی قبول کرلیا۔

  سٹی 42 کے مطابق سوشل میڈیا کا رن مرید اداکارہ ماہ نور کا مرید نکلا۔ محمد علی اداکارہ ماہ نورکے پاس بھی پہنچ گیا اور ادکارہ کو اپنےجال میں پھنسالیا۔ سوشل میڈیا کے رن مرید نے اداکارہ ماہ نورکوشادی کی پیشکش کی۔ ماہ نور نے شادی کی پیشکش خوشی سے قبول کرلی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا کا رن مرید شادی کی پیشکش قبول ہونے پرماہ نور کی ٹانگیں بھی دبانے پر رضا مند ہوگیا۔ محمد علی کا کہنا ہے کہ  آپ کو کینیڈا کی سیر کرانے کیلئے20 لاکھ کی کمیٹی ڈالی ہے۔ مجھ سے شادی کرلیں اپنی بیوی کو بھی چھوڑ دوں گا۔ ادکارہ ماہ نور کینیڈا کی سیر کیلئے محمد علی سے شادی کرنے کیلئے رضامند ہوگئی۔

مزیدخبریں