ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے لاہور کو پیرس کی بجائے ڈبن پورہ بنا دیا: پرویز الہی

شہباز شریف نے لاہور کو پیرس کی بجائے ڈبن پورہ بنا دیا: پرویز الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی نےکہا ہے کہ شہباز شریف کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث لاہور ڈبن پورہ بن گیا۔ ہماری قائم کردہ ریسکیو سروس 1122 نے آج بھی قابل تحسین کام کیا ہے۔

 چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ناقص منصوبہ بندی نے تاریخی لاہور شہر کو پیرس کی بجائے ڈبن پورہ بنا دیا ہے۔ پہلی بارش نے ہی انکی اورنج لائن کو ڈبو دیا ہے اور وہ جی پی او چوک جا کر اپنی ناکامی دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا کراچی جاکر لاہور کو پیرس بنانے کے جھوٹے دعویدار کا پول کھل گیا ہے اور پورا لیکٹرنک میڈیا لاہور کو وینس بنا ہوا دکھا رہا ہے۔

چودھری پرویزالہٰی نے نے کہا کہ نمائشی منصوبوں، سکیموں اور عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں میں فرق آج کھل کر سامنے آگیا ہے۔ شہباز شریف کی ناکام منصوبہ بندی اور ناقص اقدامات سے متاثرہ لوگوں نے آج بھی ہماری قائم کردہ ریسکیو سروس 1122 نے قابل تحسین کام کرتے دیکھا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور دوسرے صوبوں کو پتہ چل گیا ہو گا کہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعووں کی اصل حقیقت کیا ہے اور ن لیگ کے پنجاب میں مثالی ترقی کے دعوے عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔