نیتن یاہو نے مجرمانہ مقدمہ کی سماعت میں دو ہفتے کا التوا مانگ لیا

3 Jan, 2025 | 11:02 PM

Waseem Azmet

سٹی42:   اسرائیل کے وزیراعظم  نیتن یاہو نے پروسٹیٹ سرجری کے بعد  اپنے خلاف تل ابیب کی عدالت مین زیر سماعت مجرمانہ مقدمے کی گواہی میں دو ہفتے کی تاخیر کرنے کو کہا ہے. 

جمعہ کی شب یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیتن یاہو جو  پروسٹیٹ سرجری کے بعد بظاہر صحت یاب ہو رہے ہیں، انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کے خلاف  مجرمانہ مقدمے کی کارروائی کو دو ہفتوں کے لئے معطل کر دیا جائے۔ نیتن یاہو نے عدالت کی سماعت مین اس پندرہ روز کے التوا کی وجہ اپنی پروسٹیٹ سرجری کو بتایا ہے، یہ امر دلچسپ ہے کہ نیتن یاہو کے پروسٹیٹ سرجری سے صحتیاب ہونے کی خبریں پہلے آ چکی ہیں۔
کل دو جنوری کو ڈاکٹروں نے نیتن یاہو کی حالت کو بہتر قرار دیا تھا اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا تھا۔ اس خبر کے ساتھ ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق نیتن یاہو  تسلی بخش صحت یاب ہو رہے ہیں۔ کل دو جنوری کو ہی نیتن یاہو کے ولیکن نے بتایا تھا کہ اگلے ہفتے (طے شدہ شیدول کے مطابق پیر کے روز)  مجرمانہ مقدمے کی سماعت معطل کرنےکی درخواست کرنے کی توقع ہے۔ 

نیتن یاہو کی سرجری یروشلم کے حداسہ عین کریم ہسپتال میں اس وقت کی گئی جب ڈاکٹروں نے ان کی  پیشاب کی نالی میں ایک انفیکشن کے نتیجے میں پروسٹیٹ نکالنے کےلئے سرجری کی تھی۔ 

نیتن یاہو نے اس سرجری کے بعد کئی دن زیر زمین  وارڈ میں گزارے، ان خدشات کے درمیان کہ انہیں جاری جنگ کے دوران راکٹ یا میزائل فائر سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے منگل کے روز  نیتن یاہو ہسپتال سے کئی گھنٹے کی چھٹی لے کر   اپنے ڈاکٹروں کے مشورے کے خلاف، کنیسٹ میں بجٹ سے متعلق ایک اہم بل پر فیصلہ کن ووٹ ڈالنے کے لیے چلے گئے تھے۔  اس بل کو ان کی اتحادی حکومت کے لئے کرشیل قرار دیا جا رہا تھا۔  ذرائع نے بتایا کہ اس رات ہسپتال واپسی پر وہ "تھک گئے" تھے۔

75 سال کی عمر میں، نیتن یاہو بڑی عمر کے ان لوگوں جو صحت کے مسائل کی وجہ سے طبی معاونین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ ان میں امریکی صدر جو بائیڈن، 82؛ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، 78؛ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا، 79، اور پوپ فرانسس بھی شامل ہیں۔

مارچ 2024 میں، نیتن یاہو کو ہرنیا کی سرجری کے لیے مکمل اینستھیزیا کے تحت رکھا گیا تھا۔ اسی مہینے، وہ فلو ہونے کی وجہ سے کئی دنوں تک کام سے  دور رہے تھے۔

مزیدخبریں