راحیل بیگ: اداکارہ نیلم منیر پیا دیس سدھار گئی ،اداکارہ نیلم منیر نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر جاری کردی
دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہے ہیں،نیلم منیر کے شوہر انکے ساتھ سفید رنگ کے عربی لباس میں ملبوس ہیں، نیلم منیر آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے میں نظر آرہی ہیں،شادی کی تقریبات دبئی میں منعقد کی گئی ،تاحال ادکارہ نے اپنے شوہر کا نام نہیں بتایا ،نیلم منیر نے لکھا نئے سال کےساتھ نئی زندگی کے آغاز کیا ہے دعاوں میں یاد رکھیں