اسرار خان : موٹروے ایم 11 ، ایم 2اور3 کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ۔لاہور ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کردی گئی اور لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 لاہور سےکوٹ مومن تک بند کردی گئی
موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے،روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں ،لاہور: شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔