اسرار خان : باٹا پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر فارم ہاؤس میں چھاپہ مار کر 4 خواتین سمیت 12افراد کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق تمام افراد فارم ہاؤس میں پارٹی کررہے تھے، جس کے پاس سے شیشہ فلیورز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں موجود افراد نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔
پولیس نے حسن، عمر، حسنین، سیف، شکیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، ساتھ ہی فارم ہاؤس میں موجود ساؤنڈ سسٹم، شیشہ فلیورز اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا ۔