ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میدانی علاقے دُھند اور پہاڑ برف سے ڈھکے رہیں گے

میدانی علاقے دُھند اور پہاڑ برف سے ڈھکے رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بالا ئی خیبر پختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اورپہا ڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں درمیانی سے دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش /بونداباندی ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، کو ہستان ، با جوڑ ،خیبر، شانگلہ، بونیر،بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش/ برفباری کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ ، کوہاٹ، کرک،کرم، اورکزئی اوروزیرستان میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہو سکتی ہے، جبکہ صبح/رات کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اوررات کے اوقات میں بارش /برفباری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ صبح /رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم ، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد،جھنگ،بھکر، لیہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے، تاہم چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبدا للہ ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اوربارکھان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح /رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، خیر پور، مو ہنجو دارو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد/مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش / برفباری کا امکان ہے ۔