سٹی 42:الحمرا ءآرٹ سنٹر میں ستار اور طبلہ کے کنسرٹ کا انعقاد ہوا۔ کنسر ٹ میں گلوکار غلام عباس نے خصوصی شرکت کی
چیئر مین الحمرا رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدر کاظمی نے بھی شرکت کی پروگرام کی نظامت نوین روما نے کی،مہمانوں کا تعارف کروایا
چیئرمین الحمرا رضی احمد کا کہنا تھا کہ الحمراء فن موسیقی کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے،ستار و طبلہ کو مشرقی موسیقی کے سازوں میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر توقیر حیدر کاظمی کا کہنا تھا کہ مشرقی سازوں کو زندہ رکھنے کا بیڑہ الحمراء نے اٹھا رکھا ہے۔الحمراء کے پاس تجربہ کار اساتذہ کی صورت آلات موسیقی پلے کرنے والوں کا خزانہ موجود ہے۔ستار و طبلہ سننے والوں کی بڑی تعداد نے استاد سلیم اور شاہد علی خان کے فن سے لطف اٹھایا،سارنگی نواز زوہیب حسن نے بھی اپنے فن کا جادو گایا۔کلاسیکل سکھانے کا کام بلاشبہ کسی کارنامہ سے کم نہ ہے، الحمراء اکیڈمی یہ کارنامہ سر انجا م دے رہی ہے،جہاں سُر اور لے کا ایک جہان آباد ہے۔
الحمرا ءآرٹ سنٹر میں ستار اور طبلہ کا کنسرٹ؛گلوکار غلام عباس کی شرکت
3 Jan, 2025 | 06:21 PM