ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، خیریت دریافت کی

سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات ہوئی ۔ 

عرفان صدیقی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مولانا فضل الرحمن کو مذاکراتی عمل کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ 

مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا انتہائی اہم جزو ہیں، افہام و تفہیم سے گریز اور مذاکرات سے انکار غیر جمہوری رویہ ہے، بڑے بڑے مسائل مل بیٹھ کر آپس میں بات چیت کے ذریعے ہی طے کیا جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام اور باہمی اتحاد کی ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔  

عرفان صدیقی نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے کو خوش اسلوبی سے سلجھانے کے لیے مولانا فضل الرحمن کی کوششوں کو سراہا ۔