ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی ہب بنے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز

پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی ہب بنے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے پنجاب کو سب سے بڑا آرٹیفشل انٹیلی جنس سنٹر بنانا چاہتے ہیں، پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی ہب بنے گا ۔ 

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز سے چین کے  اعلیٰ سطح وفد کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں چینگ ڈو جنرل کوآرڈینیٹر  برائے آئی سی ٹی ہب مس اسکارلٹ اور ڈپٹی سی ای او ہواوے مسٹر یو رے شامل تھے ۔ 

ملاقات میں چینگ ڈو کی 700ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ پر  رضامندی ظاہر کی گئی ، جس کی وزیراعلی مریم نواز نے اصولی منظوری دے دی۔  چینگ ڈو  حکومت کے تعاون سے ای- ٹیکسی سروس کا جلد آغاز ہوگا ۔ لاہور نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کمپیوٹنگ سنٹر  بھی قائم کرے گی۔ ملاقات میں  نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا او رکلاؤڈ سنٹر قائم کرنے پر اتفاق ہوا، حکومت پنجاب ڈیٹا اور کلاؤڈ سنٹر قائم کرنے کے لئے اراضی اور بلڈنگ فراہم کرے گی ۔ 

ملاقات میں  سے پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق ہوا، چینی کیمپنی  پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن ورلڈ وائڈ ٹریڈنگ کے لئے ٹریننگ بھی دے گی۔ لاہور میں چینی اشتراک کار سے سمارٹ کنٹرو ل روم، سمارٹ ٹریفک کنٹرول، سمارٹ ٹرانسپورٹ، سمارٹ سینی ٹیشن سنٹر قائم ہوگا ۔ فیز ٹو میں نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے کے لئے اے آئی انڈسٹری سنٹر بھی قائم ہوگا۔ چینی حکومت پنجاب میں پلیٹ فارم سروس کیپسٹی بلڈنگ کے لئے بھی معاونت کرے گی ۔ 

قبل ازیں وزیراعلی مریم نوازشریف، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور وفد کو دورہ چین میں جدید ترین ڈیجیٹل سنٹرز کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی ۔

فیز تھری میں  انڈسٹریز کے قیام کے لئے لوکل انوسٹمنٹ میں معاونت کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستانی نوجوانوں کوٹیکنالوجی کے جدید تقاضوں سے متعارف کرانے کے لئے بھی اشتراک کار کیا جائے گا ۔ 

مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے تعاون سے پنجاب کو سب سے بڑا آرٹیفشل انٹیلی جنس سنٹر بنانا چاہتے ہیں، پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی ہب بنے گا ، اپنے بچوں کو آئی ٹی میں میں سب سے برتر دیکھنا چاہتے ہیں ۔