ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرم امن معاہدہ ؛ اشیاء خوردنوش اور سامانِ رسد پے مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ کل پاراچنار روانہ ہوگا

کرم امن معاہدہ ؛ اشیاء خوردنوش اور سامانِ رسد پے مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ کل پاراچنار روانہ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کرم میں امن قائم کرنے کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے بعد امن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، جس کے بعد  اشیاء خوردنوش اور سامان رسد پے مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ کل پارا چنار کے لئے روانہ ہو گا ۔ 

ذرائع کے مطابق کرم میں امن جرگے کے  معائدے کے نتیجے میں مقامی افراد اور قبائلی و سیاسی قیادت پر مشتمل امن کمیٹیوں کو قائم کر دیا گیا، جس میں تمام مسالک اور فقہ کے افراد شامل ہیں ۔ امن کمیٹیوں کا قیام یکم جنوری کے ہونے والے امن معاہدے کی جرگے میں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امن کمیٹیوں کی گارنٹی کے بعد اشیاء خوردنوش اور سامان رسد پے مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ کل 4 جنوری 2024 کو پاڑا چنار کے لئے روانہ ہو گا، قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی ، کسی ہنگامی صورت حال میں پولیس کی معاونت کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت موجود ہونگے۔ مقامی راہنماؤں نے ذاتی اور قبائلی تنازعات کو بالائے طاق  رکھ کر بےگناہ مقامی لوگوں کی زندگی آسان کی اور مسافروں اور اشیاء خوردنوش اور سامان رسد کی حفاظت کی گارنٹی دی ہے . 

امن معاہدے کے تحت مختلف مراحل میں مقامی لوگوں کا 15 دن میں اسلحہ ریاست کو جمع کروانے کا وعدہ جبکہ مقامی بنکرز کا خاتمہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

مقامی امن کمیٹی میں لوئر کرم کے پیر حیدر علی شاہ (سابقہ ایم این اے)، عابی فیض اللہ، حسین علی شاہ الحسینی اور حاجی نور جف علی سمیت 27 ممبران شامل ہیں، جبکہ اپر کرم  سے سجاد حسین طوری (سابقہ سینٹر)، علی ہادی (ایم پی اے)، مزمل شاہ ، سید کاظم حسین اور سید ولی سید میاں سمیت 48 ممبران شامل ہیں ۔