ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

:پنجاب ہائی وےپٹرولنگ، 3350 چوری شدہ گاڑیاں  برآمد، 6537 اشتہاری گرفتار

:پنجاب ہائی وےپٹرولنگ، 3350 چوری شدہ گاڑیاں  برآمد، 6537 اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی :پنجاب ہائی وےپٹرول نے 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

سال 2024 میں پنجاب بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 31.4 ملین افراد کی چیکنگ کی۔ 6537 اشتہاری مجرمان وعدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔  پنجاب ہائی وے پٹرول نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 18.8 ملین گاڑیوں کو چیک کیا۔ 3350 چوری شدہ گاڑیاں/موٹر سائیکلز بھی برآمد کیں۔ 

ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 8 لاکھ 69 ہزار اوور لوڈڈ  گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر پنجاب بھر میں 12 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر گزشتہ سال پی ایچ پی نے ایک لاکھ 48 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری کیےگئے- 678 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سےملوایاگیا-

 5005 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا- پنجاب بھر کی شاہرات پر مشکلات کا شکار ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔پولیس خدمت مراکزپر ایک لاکھ 19 ہزار شہریوں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی- ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 1093  مقدمات درج کرواۓ گئے۔ منشیات فروشوں سے 20925 لیٹر شراب, 400 کلوگرام چرس, 53 کلوگرام افیون اور ساڑھے پانچ کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔