عابد چوہدری : ڈیفنس میں قسطوں پرگاڑیاں دینے کا جھانسہ دے کر کمپنی نے شہریوں سے کروڑوں ہتھیا لئے
ڈرائیو پرو کمپنی کے مالک سردار،اسد ثاقب اور شایان کے خلاف مقدمات درج ہوگئے ۔مقدمات درج ہونے کے باوجود تھانہ ڈیفنس سی پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں ۔ملزمان نے ڈیفنس فیز 6 کے پلازہ نمبر 61 میں گاڑیاں دینے کے لئے دفتر کھول رکھا تھا،
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان بذریعہ سوشل میڈیا اشتہار دے کرشہریوں سے پیسے بٹورتے تھے،شہری عباس علی،مقبول احمد چوہان محمد عباس سمیت دیگرکی مدعیت میں مقدمات درج ہوئے
انویسٹی گیشن پولیس ملزمان کا سراغ لگا سکی نہ ہی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی،