انٹرنیٹ میں سست روی کے متعلق تحقیقات مکمل، رپورٹ جاری

3 Jan, 2025 | 05:45 PM

سٹی 42 : انٹرنیٹ میں سست روی کے متعلق پی ٹی اے نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کردی ۔ 

پی ٹی اے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کردی۔ جس میں ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنے نیٹ ورکس پر آنیوالے مسائل کی تفصیلات فراہم کردیں، جس سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ میں مسائل کا سامنا رہا ، ٹیلی کام آپریٹرز کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشاندہی ۔ 

پی ٹی اے کے مطابق جاز اور ٹیلی نار نے ایکس پر بلاکنگ کے مسائل کی نشاندہی کی، جاز اور ٹیلی نار نے ویب براوزنگ اور ڈیٹا سروسز پر کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں کیا، زونگ نے تمام بڑے ایپلیکیشنز میں ڈیٹا ٹریفک میں کمی رپورٹ کی، زونگ نے اپنے نیٹ ورک پر ٹک ٹاک ٹریفک میں 16 فیصد کمی نوٹ کی ، جبکہ یوفون نے او  ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی کارکردگی میں کمی کی نشاندہی کی، یوفون کے مطابق ویب براؤزنگ میں کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں ہوا ۔ اس کے علاوہ فکسڈ لائن آپریٹرز نے بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے دوران مسائل کی نشاندہی کی ۔ 

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے سوشل میڈیا سروسز میں خلل کی نشاندہی کی، ساتھ ہی ٹک ٹاک، واٹس ایپ، فیس بک، اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی بھی نشاندہی کی ، پی ٹی سی ایل کے مطابق ویب براؤزنگ میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔ سائبرنیٹ نے بھی اپنے نیٹ ورک پر سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ میں رکاوٹوں کی نشاندہی کی۔ نیا ٹیل نے بتایا کہ اس کے نیٹ ورک پر سروسز بالکل متاثر نہیں ہوئیں، ٹرانس ورلڈ نے ویڈیو اسٹریمنگ، کالز اور ویب براؤزنگ میں سست رفتاری کی تصدیق کی۔ اس کے علاوہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا ۔ 

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کیلئے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ 

مزیدخبریں