درنایاب:ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ کے زون فور میں آپریشن کیا گیا ۔ غیرقانونی تعمیرات اور پراپرٹیزکے بورڈز مسمار کردیے گئے
خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن، بی او آر سوسائٹی میں ایکشن لیا گیا،خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن،بی او آر میں تجاوزات، غیرقانونی تعمیرات و متعدد املاک سے سائن بورڈز ہٹا دیں،آپریشن کے دوران غیرقانونی دکانیں مسمار، یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کی غیر قانونی کنورشن مسمارکردی گئی،پلاٹ نمبر18سی ون پر غیرقانونی دیواریں مسمار کر کے سٹور کو سیل کر دیا،
بی بلاک جوہرٹاؤن ، کیفے سیل، خیابان فردوسی روڈ پر کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرمتعدد املاک سے سائن بورڈز ہٹا دیئے گئے،آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیاڈائریکٹر ٹاون پلاننگ علی نصرت ، عملہ اور پولیس موقع پر موجود تھی