ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیل نے نشے میں دھت مالک کو گھر پہنچادیا، ویڈیو وائرل

بیل نے نشے میں دھت مالک کو گھر پہنچادیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جانورں میں کتے کو سب سے زیادہ وفادار تصور کیا جاتا ہے لیکن اب بیل نے بھی وفاداری کے انوکھی مثال قائم کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں برازیل میں ایک بیل کو نشے میں دھت اپنے مالک کی رہنمائی کرکے بحفاظت گھر لیجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ آدمی نشے کی وجہ سے اپنے پیروں پر ٹھیک سے کھڑا نہیں ہو پارہا اور بیل خاموشی سے ایک دیہی سڑک کے ساتھ اپنے ٹھوکریں کھاتے مالک کو دھکا دے رہا ہے تاکہ وہ بحفاظت گھر پہنچ جائے۔

جانور چونکہ فطری طور پر گھر کا راستہ جانتے ہیں اس لیے بیل محتاط انداز میں یہ یقینی بناتا ہے کہ مالک گر نہ جائے یا راستے سے نہ بھٹکے۔وفاداری کا یہ عمل اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی اپنے مالک کی مختلف طریقوں سے دیکھ بھال کرتے ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک تقریباً 8 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو اس (بیل) جیسے بہترین دوست کی ضرورت ہوتی ہے، دوسرے نے لکھا کہ یہ شخص جب نشے سے باہر آئے گا تو پوچھے گا "میں گھر کیسے پہنچا" مگر جواب پر یقین نہیں کرے گا۔ایک صارف کا ویڈیو پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا یہ بیل مالک کو ڈھونڈنے آیا تھا یا وہ اسے اپنے ساتھ بار  لے کر گیا تھا؟۔