درنایاب:پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریک بنانے کی اصولی منظوری دے دی گئی،ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نےتخمینہ لاگت ،ڈیزائن پر کام شروع کردیا۔
لاہور کینال سے لاہور بریج تک فیروز پور روڈ پر مخصوص ٹریک بنانے کی تجویز دی گئی، کلمہ چوک سے صدیق ٹریڈ سنٹر سے گلبرگ مین بلیوارڈ دونوں اطراف ٹریک بنے گا،شاہراہوں کے دونوں اطراف تیسرا ٹریک جیل روڈ پر بنایا جائے گا۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کاکہناتھا کہ ایل ڈی اے نے تخمینہ لاگت ،ڈیزائن پر کام شروع کردیا ،سائیکل ،موٹر سائیکل ٹریک کےمخصوص ہونے سےٹریفک روانی بہتر ہوگی ،جدید یورپئین طرز پر سائیکل ،موٹر سائیکل ٹریک تیار کئے جائیں گے ،پنجاب حکومت کو منصوبے پر ابتدائی پریزنٹیشن دی جس پر منظوری دی گئی۔