وقاص عظیم: ادارہ شماریات میں حالیہ ہفتے کی مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی آئی ہے جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.97 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء مہنگی اور 10 سستی ہوئیں۔ چکن کی قیمت میں 10.28 فیصد، پیاز 4.93 فیصد مہنگا ہوا جبکہ کیلے 1.68 فیصد، ڈیزل 1.1 فیصد اور دال مونگ 1 فیصد مہنگی ہوئیں۔
اسی دوران ٹماٹر 13.48 فیصد، آلو 5.59 فیصد اور دال چنا 0.34 فیصد سستا ہوا۔ علاوہ ازیں، پہلی سہ ماہی میں بجلی چارجز میں 7.48 فیصد کمی آئی۔