فضائی آلودگی میں اضافہ، پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر

3 Jan, 2025 | 03:25 PM

سٹی 42 : فضائی آلودگی میں ہونے والے اضافے کے بعد پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا ۔ 

شہر کی ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 663 ریکارڈ کی گئی، مختلف علاقے سید مراتب علی روڈ 1165, ویلنشیا ٹاؤن 908 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سی ای آر پی آفس 906, اڈا پلاٹ 902 ، جوہر ٹاؤن 902, ایم ایم عالم 730 ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی ۔ 

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ 18 اور کم سے کم 9 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد، تین کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے آج سے چھ جنوری تک شہر میں بارش کے امکانات ظاہر کر دیے۔ 
 

مزیدخبریں