روزینہ علی: باکسنگ کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری, لاہور میں 25 جنوری کو میگا باکسنگ ایونٹ منعقد ہونے جا رہا ہے.
میگا باکسنگ ایونٹ میں قومی باکسر عثمان وزیر انڈونیشین حریف کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ اس ایونٹ میں شوبز کی دنیا کے چمکتے ستارے خوشحال خان بھی باکسنگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے اور ڈیبیو فائیٹ میں حصہ لیں گے۔