خان شہزاد : صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیوں کے پانچویں روز بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 24قیراط فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 83 ہزار 300 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 59 ہزار 692 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 47 ہزار 888 روپے میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی تبدیلی آئی ہے ، جس سے 10گرام چاندی کی قیمت 3310 روپے رہی۔