ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرم میں لشکر کشی کرنیوالے فریق کیخلاف دہشتگرد سمجھ کر کارروائی کی جائیگی: بیرسٹر سیف

کرم میں لشکر کشی کرنیوالے فریق کیخلاف دہشتگرد سمجھ کر کارروائی کی جائیگی: بیرسٹر سیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں لشکر کشی کرنیوالے فریق کو دہشتگرد سمجھ کر کارروائی کی جائیگی۔

  اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختو نخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کرم میں ہفتہ کے روز سے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گا، بروز ہفتہ جانے والے قافلے کے سفری اور حفاظتی انتظامات جاری ہیں، ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحہ اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ معاہدہ کے مطابق اسلحہ جمع کرنے کیلئے دونوں فریق 15 دنوں کےاندر مربوط لائحہ عمل دینگے، اسلحہ کی آزادانہ نمائش و استعمال پر پابندی ہوگی، اسلحہ  کیلئے چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ معاہدے کے مطابق فریقین کے ہر قسم کے بنکرز کی تعمیر پر پابندی ہوگی، علاقے میں پہلے سے موجود بنکرز ایک مہینے کےاندر ختم کئے جائینگے، بنکرزمسماری کے بعد جو فریق لشکر کشی کرے گا اس کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی کی جائیگی۔