احمد منصور: وادی تیرا میں دہشت گرد نے خوارج کی جنسی درندگی کے باعث خود کشی کرلی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد عبدالکبیر کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے،خوارج کی جنسی درندگی اور انسانیت سوز سلوک سے ساتھی دہشت گرد بھی محفوظ نہیں۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد عبدالکبیر کے والد اور چچا کو بھی خارجیوں نے اغوا کر لیا،اس کا مقصد خوارج کی جنسی درندگی اور ناپاک عزائم کو چھپانا ہے۔
ذرائع کے مطابق خوارج نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شمولیت کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں، جنسی درندگی کے بعد ساتھی دہشت گردوں کو بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیوزبھی بناتےہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان سرزمین پرخوارج کی سرپرستی میں دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے ،دہشت گردی اور سنگین جرائم سے واضح ہے کہ ان کاانسانیت اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔