امانت گشکوری: ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پرچیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیے۔
17 جنوری کو اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں سےمتعلق اجلاس طلب کیے گئے ہیں جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے اجلاس 23 جنوری کو ہوگا۔
پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں سے متعلق اجلاس یکم فروری اورلاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 فروری کو ہو گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 اورسندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیوں پر غور ہوگا،لاہور ہائیکورٹ میں 10 ،پشاور ہائیکورٹ میں 9 اوربلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کیلئے نامزدگیوں پر غور ہوگا۔