سیشن کورٹ میں سال 2025 کا پہلا فیصلہ سنا دیا گیا

3 Jan, 2025 | 01:54 PM

شاہین عتیق: ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا،جرم ثابت ہونے پر مجرم رمضان کو 10سال قید بامشقت کی سزا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے مجرم رمضان کو50ہزار جرمانہ بھی کر دیا،عدالت کا ایک لاکھ روپے متاثرہ خاتون کو ادا کرنے کا حکم، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگر ملزم رقم ادا نہ کرے تو اسے 6ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

عدالت میں پراسیکیوٹر عائشہ طفیل نے ملزم کیخلاف 10گواہ پیش کئے،ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

مزیدخبریں